لاہور(نیوز ڈیسک)ہربنس پورہ پولیس نے لال پل کے قریب چھاپہ مار کر پی ایس ایل میچز پرجوائ کروانے والے 12ملزمان کو گرفتار کر لیا،ملزمان کے قبضے سے 20 ہزار روپے نقدی،ٹیلی ویڑن، موبائل فونز اور پی ٹی سی ایل فونز برآمد کرلیئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کے حوالہ سے تمام ڈویڑنل ایس پیز کو روزانہ کی بنیاد پر شہرمیں کریک ڈاو¿ن کا حکم دیاجس پرایس پی کینٹ امتیاز سرور نے جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث افراد کے خلاف کریک ڈاو¿ن کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی باغبانپورہ سرکل میاں لیاقت نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار و دیگر اہلکاروں پر مشتمل خصوصی پولیس ٹیم تشکیل دی اور جوئے کے مکروہ دھندے میں ملوث بکیز کی گرفتاری کا ٹاسک دیا جس پر ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقارنے ماہرانہ منصوبہ بندی کرکے لال پ±ل کے قریب چھا پہ مار کر12بکیئے گرفتار کر لیئے۔گرفتارملزمان میں محمد حسین، نیامت، ندیم، اشتیاق، محمد عامر، آصف، شفیق، شاہد، رو¿ف، جاوید، کاظم اور شوکت شامل ہیں۔میچ بکیوں کی گرفتاری پر ایس پی کینٹ امتیاز سرور نے ایس ایچ اوہربنس پورہ عاطف ذوالفقار اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔