جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وزیراعظم کی رائے کا احترام، بدعنوانی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، نیب

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد‘ ملتان (نیوز ڈیسک)قومی احتساب بیورو(نیب) نے وزیراعظم میاں نوازشریف کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب وزیراعظم کی رائے کا احترام کرتا ہے‘ وزیراعظم نےایک روز قبل بہاولپور میں نیب پر شدید تنقید کی تھی کہ نیب رویہ درست کرے ورنہ کارروائی کرسکتے ہیں‘ سرکاری افسروں کو ڈرانا ناقابل برداشت ہے‘وزیراعظم کے بیان پر ردعمل کااظہار کرتے ہوئے قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا کہناتھاکہ نیب وزیر اعظم کی رائے کا احترام کرتا ہے‘ حکومت کی عدم مداخلت کی پالیسی کی وجہ سے نیب آج ایک آزاد ادارہ ہے‘ ادارے میں کچھ مسائل ورثے میں ملے تھے‘جن کی بہتری کے لیے تیزی سے اقدامات کئے جارہے ہیں‘ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایات کی روشنی میں احتسابی عمل کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔دریں اثناءچیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا ہے کہنیب کا مقصد لوٹی ہوئی رقم واپس لینا ہے۔ جنگ رپورٹر طاہر خلیل کے مطابق کرپشن کا خاتمہ کر کے دم لیں گے اور کسی بد عنوان کو نہیں چھوڑیں گے۔ چیئرمین نیب نے واضح کیا کہ نیب آرڈیننس کا اطلاق پور ے ملک پر ہوتا ہے۔ صرف سندھ اور پنجاب ہی نہیں فاٹا اور گلگت بلتستان میں بھی کارروائی کریں گے۔ نیب زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے ملک بھر سے بدعنوانی کے بلا امتیاز خاتمہ کیلئے پرعزم ہے‘ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے‘ بدعنوانی سے نہ صرف ترقی کا عمل بلکہ قانون کی حکمرانی داو پر لگ جاتی ہے‘ اس سے نہ صرف ترقیاتی منصو بو ں کی بروقت تکمیل میں رکاوٹیں پیدا ہوتی ہیں بلکہ قومی خزانے کو بھاری نقصان اٹھانا پڑتا ہے‘افسران دیانتداری سے فرائض انجام دیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیب کے ملتان علاقائی بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے دوران کیا۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم کو نیب ملتان علاقائی بیورو کی 2015ءکی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے ذمہ داری سونپی کی گئی تھی۔ نیب کی چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے 15فروری سے 17فروری کے دوران ملتان بیورو کی سالانہ کارکردگی کا جائزہ لیا تاکہ قومی احتساب بیورو کے چیئرمین قمر زمان چوہدری کی طرف سے نئے شروع کئے گئے مقداری گریڈ نگ سسٹم کی بنیاد پر ملتان بیورو کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاسکے۔ چیئرمین مانیٹرنگ اینڈ انسپکشن ٹیم نے نیب ملتان بیورو کی سال 2015کی کارکردگی سے متعلق چیئرمین نیب کو بریفنگ دی۔اس موقع پر چیئرمین نیب نے کہا کہ ملتان بیورو نیب کا حال ہی میں قائم کیا گیا اہم بیورو ہے جو نیب کی مجموعی کارکردگی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ نیب ملتان کو 2015ئ میں 1438 شکایات موصول ہوئیں جن پر قانون کے مطابق عمل کیا گیا۔ نیب راولپنڈی نے 2015ئ کے دوران124 میں سے87 شکایات کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کیا ہے۔ 61 انکوائریوں میں سے43 کو مکمل کیا گیا ہے جبکہ 32 انوسٹی گیشن میں سے 23 انوسٹی گیشن مکمل کی گئیں۔ نیب ملتان نے7 بدعنوان افراد کو گرفتار کیا اور بدعنوانی کے 16 ریفرنس عدالتوں میں دائر کئے۔ نیب ملتان نے 2015ئ کے دوران بدعنوان عناصر سے لوٹے گئے 21.13 ملین روپے برا?مد کرکے قومی خزانے میں جمع کرائے۔ چیئرمین نیب قمر زمان چوہدری نے کہا کہ چیئرمین انسپکشن اینڈ مانیٹرنگ ٹیم نے معیاری گریڈنگ سسٹم کے تحت ا?پریشنل کارکردگی انڈیکس 97 فیصدکی بنیاد پر نیب ملتان بیورو کی کارکردگی کو ا?و?ٹ سٹینڈنگ قرار دیا ہے۔ انہوں نے ڈی جی نیب ملتان بیورو کی قیادت میں نیب ملتان کی کارکردگی کو سراہا اور نیب کے تمام افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں انہوں نے نیب ملتان کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے میرٹ اور شواہد پر قانون کے مطابق اپنے فرائض سرانجام دیں



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…