لنڈی کوتل(نیوز ڈیسک)خیبر ایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں ایک گھر میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے ماں اور دوبچے زخمی ہوگئے۔اسپتال ذرائع کے مطابق تحصیل لنڈی کوتل کےعلاقےخوگاخیل میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کمرے میں سوئی ماں اور اسکے دو بچے زخمی ہوگئے۔دھماکے سے کمرے کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ واقعے میں زخمی افراد کو تحصیل اسپتال لنڈی کوتل منتقل کردیا گیاہے