جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

مزاراقبال کے بعد اب اقبال میوزیم پر بھی تالے لگا دیئے گئے

datetime 18  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں علامہ اقبال کے مزار کو سیکورٹی خدشات کے پیش نظر بند کئے جانے کے بعد اب اقبال میوزیم پر بھی تالے لگا دیئے گئے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیکورٹی خدشات ا پنی جگہ ،میوزیم کو ضروری مرمت کے لئے بند کیا گیا ہے۔حکومت پنجاب نے کچھ عرصہ قبل سیکورٹی خدشات کے پیش نظر شاعر مشرق ڈاکٹر علامہ اقبال کے مزار کو عام افراد کے لئے بند کر دیا تھا،اب لاہور ریلوے اسٹیشن کے قریب علامہ اقبال روڈ پر واقع اقبال میوزیم کے داخلی دروزے کو تالے لگا کر سیل کر دیا گیا ہے،جس سے میوزیم دیکھنے کے خو اہش مند افراد کو مایوسی ہو رہی ہے۔یہ کارپورچ اقبال میوزیم کا ہے جس کی چھت توڑ دی گئی ، مرکزی دروازے سے ملحقہ برآمدے اور کمرے کی چھت بھی گرا دی گئی ہے ،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی چھتیں کافی خراب ہو چکی تھیں ،جنہیں تبدیل کرنا ضروری تھا۔اقبال میوزیم کی چار دیواری اونچی کرنے کے ساتھ ساتھ اس پر خار دار تار بھی لگائے جائیں گے،مرکزی دیوار پر بھی لوہے کے جنگلے لگائے جارہے ہیں،انتظامیہ کا کہنا ہے کہ میوزیم کی تعمیر ومرمت کا کا م تسلی بخش کرایا جارہا ہے ہے۔لاہور میں علامہ اقبال کے میوزیم کی تعمیر ومرمت کاکام سست روی کا شکار ہے، یہ تاریخی میوزیم عوام کے لئے کب کھلے گا کسی کو کچھ معلوم نہیں



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…