اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

اراکین پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے، ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا مطالبہ بھی کر دیا

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)اراکین پنجاب اسمبلی نے تنخواہوں میں اضافے، ایل ای ڈیز کے بعد ٹیبلٹ دینے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ پنجاب اسمبلی کے ایوان میں اسمبلی رولز میں ترامیم کے دوران پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی آصف محمود نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایجنڈے کی پرنٹنگ پر بے پناہ اخراجات آتے ہیں ۔ جدید ٹیکنالوجی کے دور میں حکومت اراکین اسمبلی کو ٹیبلٹ اور یو ایس بیز فراہم کرے جس سے وہ نہ صرف ایجنڈے کو آسانی سے پڑھیں بلکہ اسے محفوظ بھی رکھا جا سکتا ہے ۔ علاوہ ازیں پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں محمود الرشید ، (ق) لیگ کی خدیجہ عمر اور (ن) لیگ کی حنا پرویز بٹ نے بھی پنجاب اسمبلی کے احاطے میں اس مطالبے کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جائز تجویز ہے جسے مانا جانا چاہیے ۔ یاد رہے کہ اراکین اسمبلی حال ہی میں لاکھوں روپے مالیت سے ایل ای ڈیز اور اپنی تنخواہوں میں اضافے کے مطالبات بھی منوا چکے ہیں۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…