اسلام آباد (نیوز ڈیسک) خیبر پختونحوا حکومت نے احتساب کمیشن ایکٹ میں ترامیم کی منظوری کے لئے آرڈیننس گورنر کو ارسال کیا تو ڈی جی احتساب کمیشن جنرل (ر) حامد خان کو ایکٹ میں ترامیم ناگوار گذریں اور مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا، احتساب کمیشن کے ڈی جی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونحوا کو ترامیم سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کرنے کے لئے خط بھی لکھا لیکن اس کا مثبت جواب نہیں ملا۔ڈائریکٹر جنرل حامد خان نے اختیارات محدود کرنے پر اپنے عہدے سے مستعفی ہو کر چارج چھوڑ دیا ہے اور اپنا استعفیٰ قائمقام گورنر اسد قیصر کو ارسال کر دیا ہے۔ استعفیٰ منظور ہونے کے بعد جنرل (ر) حامد خان نے وزیر اعلیٰ کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کرپشن کا الزام بھی عائد کیا۔ حکومتی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پر الزام عائد کرنا افسوسناک ہے، اگر جنرل حامد سچ بول رہے ہیں تو جب ڈی جی احتساب کمیشن تھے اس وقت یہ الزام لگا دیتے لیکن بے جا تنقید کرنا اچھا نہیں ہے۔