جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کی سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شمولیت کا سوال،سرتاج عزیز کا حیرت انگیز جواب

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان ابھی تک سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج 20 ممالک کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے سعودی عرب کی خود مختاری اور سلامتی کو خطرہ ہوا تو پاکستان سعودیہ کے ساتھ کھڑا ہوگا فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے مزید تفصیلات اور ٹیکنیکل مشاورت درکار ہے جب رکن ممالک کا اجلاس ہوگا تو ایران اور عراق کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران پشتونخوا عوامی ملی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے نکتہ اعتراض پر کہاکہ داعش کے خلاف بننے والے فوجی اتحاد میں پاکستان شامل ہے شام، عراق اور ایران کیوں شامل نہیں اس موقع پر تحریک انصاف کی شیریں مزاری نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کی تفصیل نہیں معلوم تو پاک فوج کے جوانوں کو مشقوں کے لئے سعودی عرب کیوں بھیجا گیا۔سعودی فوجی اتحاد اور فوجی مشقوں میں شمولیت سے متعلق پوچھے گئے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ پاکستان ابھی تک داعش کے خلاف سعودی عرب کی قیادت میں بننے والے 34 رکنی فوجی اتحاد میں شامل نہیں ہوا ہے، فوجی اتحاد میں شامل ہونے کے لئے مزید تفصیلات اور ٹیکنیکل مشاورت درکار ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ اسلامی اتحاد 6 نکات پر مشترکہ اقدامات کریگا جب رکن ممالک کا اجلاس ہوگا تو ایران اور عراق کی شمولیت کا معاملہ زیر غور آئے گا۔سرتاج عزیز نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کے تحت پاک فوج 20 ممالک کی مشترکہ مشقوں میں حصہ لے رہی ہے اور اس میں ایک ہزار سے زائد فوجی تربیت دینے کیلئے سعودی عرب میں موجود ہیں جب کہ سودی فوج کو پاکستان میں بھی تربیت دی جاتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سعودی عرب کی خود مختاری اور سا لمیت کو خطرے کی صورت میں پورا پاکستان اپنے برادر اسلامی ملک کے ساتھ کھڑا ہو گا



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…