اسلام آباد (نیوزڈیسک) مالی سال2016-2017 کا بجٹ 3 سے 4 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے محکموں کو فروری میں بجٹ تجاویز پیش کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے جس کے بعد مارچ میں ان تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا سالانہ منصوبہ کمیٹی کا اجلاس اپریل میں بلائے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی بجٹ کی تیاری مئی کے آخر تک مکمل کرلی جائے گی جس کے بعد 3 یا 4 جون کو بجٹ پیش کردیا جائےگا۔وفاقی محکموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اخراجات کو کنٹرول میں رکھیں اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں محکموں کیلئے 3 سے 5 فیصد اضافہ کرکے 342 ارب روپے مختص کیے جائیں گے ¾ پنشن کیلئے 252 ارب روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔