کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان رینجرز سندھ نے عدالتی احکامات کے باوجود 28ملزمان کی مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی (جے آئی ٹی) قائم ہونے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے ۔اس ضمن میں رینجرز ہیڈ کوارٹر میں ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں سینئر اسٹاف افسران ،پراسیکیوشن آفیسرز اور رینجرز لاءافسران نے شرکت کی ۔اجلاس میں عدالتی احکامات کے باوجود 28ملزمان کی جے آئی ٹی قائم ہونے میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا گیا ۔اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے لاءافسران اور پراسیکیوشن آفیسرز کو ملزمان کے کیسز کو جلد نمٹانے کی ہدایات بھی جاری کیں ۔واضح رہے کہ عدالت نے ریمانڈ برائے تحقیقات پر دیئے گئے ملزمان کی جے آئی ٹیز کو 15روز کے اندر آرڈر کرنے کا حکم دیا تھا ۔