منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

حب ڈیم ڈیڈلیول کے قریب پہنچ گیا، کراچی میں پانی کی قلت کا خدشہ

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

کراچی (نیوز ڈیسک)کراچی بارشیں نہ ہونے کے باعث حب ڈیم میں پانی کم ترین سطح پر آگیا جس کے باعث کراچی میں 10 کروڑ گیلن پانی کی یومیہ قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے جبکہ واٹر بورڈ کا کہنا ہے کہ متبادل ذرائع سے ضلع غربی کو پانی فرا ہم کیا جارہا ہے۔پانی زندگی ہے،لیکن انتظا میہ اور حکومتوں کی مبینہ غفلت اور نااہلیاں شامل ہوں تو کراچی کے شہری بھی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں۔ یہی کچھ ہوا خصوصا ضلع غربی کی عوام کے ساتھ جہاں پانی فراہم کرنےکا اہم ذریعہ حب ڈیم خشک ہونے کے قریب آگیا ہے اور اندیشہ ہے کہ ضلع غربی کی عوام کے لئے پانی ناپید ہو جائےگا۔حب ڈیم شہر کے مختلف علاقوں کو 10 کروڑ گیلن یومیہ پانی روزانہ فراہم کرتا ہے مگر بارشیں نہ ہونے کے باعث اب یہ خود پانی کو ترس رہا ہے ۔ڈیم سے23 کلو میٹر طو یل کینال کے ذریعے پانی لائنوں کے ذریعے شہر میں سپلائی کیا جاتا ہے۔واٹر بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ضلع غربی کے عوام کو متبادل ذرائع سے پانی فراہم کیا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…