اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

بچوں کوپولیو کے قطرے پلانالاہور کے خاندان کیلئے بھیانک خواب بن گیا،افسوسناک واقعہ

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( نیوزڈیسک)صوبائی دارالحکومت کے علاقہ باغبانپورہ میں انسداد پولیو ٹیم کے روپ میں ڈاکوﺅں نے گھر میں گھس کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ،ماڈ ل ٹاﺅن میں ڈاکوﺅں نے شہری کواسلحے کے زور پر غیر ملکی کرنسی اور موبائل فون سے محروم کر دیا ۔ پولیس کے مطابق باغبانپورہ کی مدینہ کالونی میں ڈاکو ﺅں نے انسداد پولیو مہم کے روپ میں قطرے پلانے کےلئے شہری کے دروازے پر دستک دی اور اندر داخل ہو گئے اور بیگز میں چھپایا گیا اسلحہ نکال کر اہل خانہ کو یر غمال بنا کر ڈیڑھ لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون سمیت دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا ۔ ڈاکو اہل خانہ کو گھر میں بند کر کے اطمینان سے فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس فوری موقع پر پہنچ گئی اور ڈاکوﺅں کی تلاس شروع کر دی گئی ہے ۔ علاوہ ازیںماڈل ٹاﺅن میں بینک سکوائر مارکیٹ کے قریب مسلح ڈاکوﺅں نے بلال نامی شہری کو گن پوائنٹ پر روک کر اس سے تین ہزار امریکی ڈالر اور موبائل فون لوٹ لیا اور فرارہو گئے ۔ پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔



کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…