کراچی(نیوز ڈیسک)ملک کے سب سے بڑے شہر کی سب سے بڑی یونیورسٹی جامعہ کراچی میں 3 بم نصب ہونے کی اطلاع موصول ہوئی۔ نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کو بم موجود ہونے کی اطلاع نامعلوم فون کال کے ذریعے موصول ہوئی۔حکام کو ’15 مددگار’ پولیس ہیلپ لائن پر کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فون کال کرکے بموں کے حوالے سے بتایا. بم کی اطلاع موصول ہوتے ہی فوری طور پر انتظامیہ کو یونیورسٹی خالی کروانے کے احکامات جاری کیے گئے، اچانک کلاسز ختم ہونے اور جامعہ سے باہر نکالے جانے پر اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس پھیل کیا.یونیورسٹی میں بم موجود ہونے کی اطلاع پر بم ڈسپوزل اسکواڈ کو فوری طور پر طلب کر لیا گیا جس نے تمام شعبہ جات اور دیگر مقامات کی سرچنگ شروع کر دی.بعد ازاں ایس پی گلشن اقبال سعد احمد کا کہنا تھا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ نے جامعہ کراچی کو کلیئر قرار دے دیا, بم کی افواہ پھیلانے والے شخص کو گرفتار کیا جائے گا.دوسری جانب یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات میں متعدد افراد سے رابطہ کیا گیا جنہوں نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ یونیورسٹی میں تعلیمی عمل متاثر نہیں ہوا، جبکہ اس طلاع کے حوالے سے کسی کو بھی آگاہ نہیں کیا گیا.واضح رہے کہ جامعہ کراچی کی سیکیورٹی کے حوالے سے پہلے بھی سوالات اٹھائے جاتے رہے ہیں، جامعہ کی چار دیواری متعدد مقامات سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جبکہ اس کے داخلی دروازوں پر بھی سیکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہیں.جامعہ کراچی میں صبح کی شفٹ میں 27ہزار طلبا و طالبات زیر تعلیم ہیں جبکہ اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کی تعداد 4 ہزار سے زائد ہے.یاد رہے کہ گذشتہ ماہ خیبر پختونخوا میں چارسدہ کی باچاخان ہونیورسٹی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا جس میں 21 طلبہ اور اساتذہ ہلاک ہوئے تھے جبکہ پولیس نے آپریشن میں چاروں حملہ آوروں کو بھی ہلاک کر دیا تھا.باچا خان یونیوسٹی پر حملے کے بعد ملک بھر میں تعلیمی اداروں کی سیکیورٹی سخت اور بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی تھی.لاہور میں پنجاب یونیورسٹی میں پولیس اور دیگر اداروں نے سیکیورٹی کی صورتحال اچانک خراب ہونے کے حوالے مشق بھی کی گئی.واضح رہے کہ 5 روز قبل کراچی میں 3 مقامات پر دستی بم حملوں کی اطلاع موصول ہوئی تھی جس میں ایک تھانے، اسکول اور کالج کو نشانہ بنایا گیا تھا البتہ بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ اسکول پر دستی بم سے حملہ نہیں کیا گیا تھا بلکہ وہاں پڑھنے والے طلبہ کا مذاق تھا.
کراچی یونیورسٹی میں 3 بم موجودہونیکی’جھوٹی اطلاع پر اساتذہ اور طلبہ میں خوف و ہراس
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
8 بجے تک
-
جھنگ کی طالبہ ایشال فاطمہ کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق بڑافیصلہ
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں کتنا اضافہ ہو گا؟ پنجاب حکومت نےمالی سال 27-2026کےبجٹ خدوخال کوحتمی ش...
-
تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
-
لاہور: بینک میں 5 کروڑ جمع کرانیوالے شہری سے 2 بینک ملازمین رقم لیکر فرار
-
لٹن داس دنیا بھر میں رضوان کو بدنام کرنے لگے
-
پاکستان میں محرم الحرام کا چاند کب نظر آئیگا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
-
لڑکی کو بیہوشی کی حالت میں نجی اسپتال چھوڑ کر فرار ہونیوالے تینوں ملزمان گرفتار
-
سولر صارفین کیلئے بری خبر، قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
-
سونے کی قیمت میں آج پھر حیرن کن کمی
-
پی ٹی آئی ناراض اراکین اسمبلی کا گروپ کھل کر سامنے آ گیا
-
راولپنڈی: مقامی ہسپتال کی نرس سے اجتماعی زیادتی , ملزمان نے ویڈیو بھی بنائی
-
سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں آج بھی بڑی کمی ریکارڈ



















































