شکارپور(نیوز ڈیسک)ڈاکووں کیخلاف تیسرے روز بھی پولیس آپریشن جاری ہے۔ آپریشن میں حصہ لینے کے لیے کراچی سے 55 اہلکاروں پر مشتمل ریپڈ رسپانس فورس کی دو پلاٹون بھی موقع پر پہنچ گئی ہیں۔شکارپور میں بدنام زمانہ ڈاکو گینگ یعقوب تیگانی کیخلاف تیسرے روز بھی آپریشن جاری ہے۔ کشمور ، جیکب آباد اور سکھر پولیس نے کچے سے ملنے والے تمام علاقوں کو سیل کردیا ہے۔ گھنے جنگلات ، کچے پکے راستوں اور دریائی کناروں پر مشتمل علاقوں میں پولیس ملزمان کا تعاقب کر رہی ہے، جس کی وجہ سے اسے مشکلات درپیش ہیں۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بدنام زمانہ ڈاکووں کا چھوٹو گینگ بھی یعقوب تیگانی گینگ کے ڈاکووں کی مدد کے لیے موقع پر پہنچ گیا ہے۔ ڈاکو جدید ہتھیار استعمال کر رہے ہیں۔ پولیس بھی 5بکتربند گاڑیوں سمیت ملزمان کا مقابلہ کر رہی ہے۔آپریشن میں ضلع شکارپور کے300 سے زائد پولیس اہلکار حصہ لے رہے ہیں جن کی مدد کے لیے کراچی سےپہنچنے والے ریپڈ رسپانس فورس کے 55 اہلکار بھی موجود ہیں