کاہان(نیوز ڈیسک) لیویز چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ کاہان کے علاقے میں لیویز کی چیک پوسٹ پر حملے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع کوہلو کے علاقے کاہان میں واقع لیویز چیک پوسٹ پر مسلح ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ سیکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں تمام ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ لیویز اہلکاروں نے دہشت گردوں کی تلاش کے لئے سرچ آپریش شروع کردیا ہے۔