اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ شیر کی دم پر پاﺅں آنے والا ہے اپریل میں دما دم مست قلندر ہو گااور نیب ،حکومت اور مقتدر حلقوں میں سے کوئی ایک ہی کھڑا رہ سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوںے نے بدھ کے روز وزیرقانون پنجاب رانا ثنا اللہ کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کیا ہے ،شیخ رشید آحمد نے کہا کہ نیب مارچ سے پنجاب میں گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کرنے والی ہے ، نواز لیگ کی تنقید مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے ، نیب نے 12افراد کیخلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جسکے راستے میں ن لیگ رکاوٹ ہے ، پنجاب میں اپریل تک دمادم مست قلند ر ہوگا اور نیب ،حکومت اور مقتدر حلقوں میں سے کوئی ایک ہی کھڑا رہے سکے گا