منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نیب کی انتقامی کارروائیا ں برداشت نہیں، رانا ثنا اللہ

datetime 17  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک ) وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب پنجاب میں متحرک ہونا چاہتی ہے تو ہو جائے خوش آمدید کہیں گے ، لیکن کسی کو خوش کرنے کے لیے کارروائیاں برداشت نہیں کریں گے ، وزیراعظم کا نیب بارے بیان کو مثبت انداز میں لینا چاہیے ،نواز شریف ملک کے چیف ایگزیکٹو نیب کو ہدایت کر سکتے ، وزیراعظم نے جو کہا نیب کی بہتری کے لیے کہا نیب والے پوری ذمہ داری سے کام کریں کسی کیخلاف انتقامی کارروائی برداشت نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز لاہو رمیں پریس کانفر نس کرتے ہوئے کیا ، رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ، پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردی کیخلاف کارروائی کر رہے ہیں، کسی دسرے صوبے میں آپریشن ہو رہا ہے تو پنجاب میں بھی ہوگا ایسا ہر گز نہیں ہونے دیں گے ، کچھ لوگوں کی خواہش ہے کہ کراچی کی طرز پر پنجاب میں بھی آپریشن کیا جائے لیکن پنجاب میں اس کی ضرورت نہیں حالات کراچی سے بہتر ہیں ،اور نہ ہی کچے کے علاقے میں آپریشن کی ضرورت محسوس نہیں کی جار ہی ، انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی کام شفافیت کے سے آگے بڑھ رہے ہیں ، شہباز شریف کے گزشتہ آٹھ سالہ دور میں ایک روپے کی کرپشن سامنے نہیں آئی ماضی میں کرپشن کی غضب کہانی چھپتی رہی لیکن ن لیگ کے دور میں کوئی غضب کہانی سامنے نہیں آئی ،نندی پورر منصوبے کا صرف شور تھا نیب تحقیق کر سکتا ہے ایک روپے کی کرپشن بھی ثابت نہیں ہو گی ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی والے ڈنڈا لیکر سر بھی پھاڑ لیں انہیں کچھ نہیں کہنا چاہیے جمہوریت میں انڈرسٹینڈنگ کے ساتھ معاملات چلنے چاہیے ، پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں بدعنوانی کے کئی کیس سامنے آئے ،رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نیب پنجاب میں متحرک ہونا چاہتا ہے تو خوش آمدید کہیں گے لیکن کسی کو خوش کرنے کے لیے نیب کی کارروائیاں برداشت نہیں کی جائیں گی ، نیب کو بہت زمہ داری سے کام کرنا چاہیے ، وزیراعظم نیب کو ذمہ داری سے کام کرنے کے لیے نہیں کہیں گے تو کون کہے گا، 90روز تک نیب لوگوں کو حراست میں رکھتی ہے پتا چلتا کچھ بھی نہیں ثابت ہوا ، ،اگر کسی کیخلاف انتقامی کارروائی ہو رہی ہے تو اس کا نوٹس لیا جائے گا ،انہوں نے کہا کہ نیب کا قانون پڑھا تبدیلی کی ضرورت ہے ،وزیراعظم نے جو بھی کہا نیب کی بہتری کے لیے کہا ، وزیراعظم چیف ایگزیکٹو نیب کو ہدایت کر سکتے ، وزیراعظم کے نیب سے متعلق بیان کو مثبت انداز میں لینا چاہیے ، وزیراعظم کا ہمیشہ سے موقف رہا کہ کسی کیخلاف انتقامی کارروائی نہیں ہونی چاہیے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…