اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کوپاکستان انجینئر نگ کونسل کی جانب سے بریفنگ دی گئی ہے کہ پورا ملک زلزلے کی فالٹ لائن پر ہے سب سے زیادہ خطرہ کراچی شہر کو ہے،ملک میں ضلع بہاولپور کی صرف ایک تحصیل فالٹ لائن پر نہیں ، مارگلہ ہلز اور اس کے نیچے سیکٹر ای ٹےن ، آرمی ہیڈ کوارٹر فالٹ لائن پر ہےں، جس کی آج تک زمینی سٹڈ ی نہیں کراوئی گئی، اور نہ ہی سی ڈی اے نے اس جانب توجہ دی۔