جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

توہین عدالت کیس ، آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی

datetime 17  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک) سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت 3 مارچ تک ملتوی کر دی ، نئے بینچ کے جج جسٹس صادق حسین بھٹی نے پولیس افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی مولوی اقبال حیدر کی درخواست پر سماعت سے انکار کر دیا جس کے با عث یہ بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ بدھ کے روز سندھ ہائی کورٹ نے آئی جی سندھ اور دیگر کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت جسٹس منیب اختر اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل نئی بینچ نے کی۔ سماعت کے موقع پر آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی اور دیگر پولیس افسران عدالت میں موجود تھے۔ مولوی اقبال حیدر ایڈوکیٹ نےآئی جی سندھ اور دیگر پولیس افسران کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جانے کی استدعا کی جس پر جسٹس صادق حسین بھٹی نے ریمارکس دئیے کہ آپ اس کیس میں با ر بار کیوں مداخلت کرتے ہیں ، میں یہ کیس نہیں سن سکتا کسی دوسرے بینچ میں لگائی جائے۔جسٹس صادق حسین بھٹی نے کیس سننے سے انکار کر دیا جس کے بعد نیا بینچ بھی ٹوٹ گیا۔ بینچ نے سماعت تین مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے مقدمہ دوبارہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو ارسال کر دیا۔آئی جی سندھ اور دیگر افسران پر فرد جرم عائد ہو چکی ہے۔ گزشتہ سماعت میں پولیس افسران نے فرد جرم عائد ہونے کے بعد بینچ کے سربراہ جسٹس احمد علی شیخ پر عدم اعتماد کیا تھا اور پولیس افسران نے دوسرا بینچ تشکیل دینے کی استدعا کی تھی جس پر جسٹس منیب اختر اور جسٹس صادق حسین بھٹی پر مشتمل بینچ تشکیل دیا گیا تھا۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، غلام قادر تھیبو، ڈی آئی جی ساﺅتھ جمیل احمد، ایس ایس پی ساﺅتھ چوہدری اسد ، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ بشیر میمن سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف ذوالفقار مرزا کی انسداد دہشت گردی عدالت اور سندھ ہائی کورٹ آمد کے موقع پر عدالتوں کے گھیراﺅ اور تشدد کے معاملے پر توہین عدالت کیس چل رہا ہے۔#/s#

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…