ٹیکسلا(نیوز ڈیسک) چوہدری نثار نے کہا ہے کہ مجھے اس بات کا علم نہیں تھا کہ میری بیٹی قومی باسکٹ بال ٹیم میں شامل ہے ۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب مجھے پتا چلا تو میں حیران رہ گیا کہ میری بیٹی پاکستانی ٹیم میں کیسے شامل ہوگئی ۔ ان کا کہنا تھا اس بات کا ذکر بھی گھروالوں نے کیا کہ سیف گیمز کے میچز بھارت میں ہورہے ہیں ۔ دریں اثنا ءانہوں نے کہاکہ میں اس سوال کا جواب میڈیا میں نہیں دینا چاہتا تھا تاہم اس کو لوپروفائل ہی رکھا جائے تو بہتر ہے ۔ یاد رہے کہ بھارت میں ہونیوالی سیف گیمز کے سلسلے پاکستانی وومن باسکٹ بال ٹیم میں شامل نتاشہ نثار پاکستانی وزیر داخلہ کی صاحبزادی ہیں ۔