کراچی(نیوز ڈیسک)امریکی قونصل خانے کی جانب سے کراچی میں طلباءکو امریکا میں اعلیٰ تعلیمی مواقع سے متعلق آگاہی دینے کے لئے ایجوکیشن ایکسپو کا انعقاد کیا گیا۔ امریکی قونصل خانے کی جانب سے منعقدہ ایجوکیشن ایکسپو میں 22 امریکی یونیورسٹیز نے پاکستانی طلباءکو معلومات فراہم کیں کہ وہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے مواقع سے کس طرح فائدہ ا±ٹھا سکتے ہیں۔امریکی قونصل خانے کے مطابق امریکا میں اس وقت گیارہ ہزار پاکستانی طلباءتعلیم حاصل کررہے ہیں، جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہوگا۔ایجوکیشن ایکسپو میں شریک طلباء کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے ملک میں تعلیم حاصل کرنے سے متعلق مکمل آگاہی ان کی اعلیٰ تعلیم میں ضرور معاون ثابت ہوگی۔