کراچی(نیوز ڈیسک)گزری کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 10 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زیرحراست افراد سے تفتیش جاری ہے۔کراچی ہی میں ناظم آباد کے علاقے گلبہار میں شہریوں نے2 ڈاکوپکڑلیے اورخوب درگٹ بنانے کے بعد دونوں کو پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس کاکہناہے کہ دونوں ڈاکوگلبہارمیں شہری سےلوٹ مارکررہے تھے۔ دوسری جانب نارتھ کراچی میں سی ٹی ڈی کے چھاپے کے دوران برآمد کئے گئے اسلحے کی فوٹیج نجی ٹی وی چینل نے حاصل کرلی ہے۔ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روزچھاپے کے دوران3ٹارگٹ کلرزگرفتارکی ےتھےارانہیں میڈیاکے سامنے پیش کیاتھا۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ یہ اسلحہ گرفتار مبینہ ٹارگٹ کلر کے گھر سے برآمد کیا گیا تھا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم فاروق، کاشف اور عمران کمانڈو کا تعلق سیاسی جماعت سے ہے اور ملزم فاروق کے گھر سے2 کلاشنکوف اور 10 ہزار گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔