اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور رکن قومی اسمبلی شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پاک بھارت مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا ، بھارت کوپاکستان کے امریکہ سے ایف 16 اور افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہورہی ہے ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی سازش سے ہوا ،بھارت سلامتی کونسل کا مستقل ممبر نہیں بن سکتا ۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید احمد نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی تحریک آزادی کشمیر سے کوئی تعلق نہیں دونوں پارٹیاں مال بناﺅ اور ڈھنگ ٹپاﺅ پروگرام پر چل رہی ہیں ، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پاکستان کے ایف 16خریدنے ¾ افغانستان کے حوالے سے مذاکرات سے تکلیف ہے ، بھارت سلامتی کونسل کامستقل ممبر نہیں بن سکتا ، چارسدہ میں حملہ بھارت کی رضامندی سے ہوا، پاکستان اور بھارت کے مذاکرات سے کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا