لاہور(نیوز ڈیسک) نیب نے پنجاب میں ڈینگی اسپرے کی خریداری میں ڈیڑھ ارب روپے کی مبینہ کرپشن کی تحقیقات شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب نے ڈینگی اسپرے کی خریداری میں مبینہ کرپشن کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔ 2011 میں ڈینگی مچھر کے خاتمے کیلئے اسپرے درآمد کیا گیا لیکن وہ بے اثر نکلا۔حکومت نے موجودہ ڈی جی آئی بی اور اس وقت کے ایڈیشنل آئی جی پنجاب پولیس آفتاب سلطان کو انکوائری کی ہدایت کی تھی تاہم یہ انکوائری رکوادی گئی۔ نیب لاہور نے اب 4 سال بعد تحقیقات دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور متعلقہ افسروں کیخلاف گھیرا تنگ کیا جارہا ہے