اسلام آباد (نیوز ڈیسک)عوامی مسلم لیگ کی سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے پاس وزیر اعظم کے تین کیس موجود ہیں اور پنجاب میں نیب نے تین افراد خراست میں لئے ہیں 190 بہت جلد نیب کیخلاف نواز شریف اور آصف زرداری ایک ہونگے۔ایک انٹرویو میں وزیر اعظم پر شدید تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ نیب نے پنجاب میں کارروائی شروع کردی ہے اور بہت جلد رینجرز بھی پنجاب کے مضافاتی علاقوں میں جائے گی ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیب اور رینجرز پنجاب میں کارروائی کرنے جا رہے ہیں اور جب نیب جاگے گی تو بہت سے لوگوں کی سیاست سو جائے گی۔واضح رہے کہ آج ہی وزیراعظم نوازشریف نیب کے سربراہ کو انتباہ کردیا جبکہ آصف علی زرداری کا بھی وزیراعظم نوازشریف کی تائید میں بیان اس کے کچھ ہی دیر بعد سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے نیب پر متعدد سوال اٹھائے ہیں اور ڈاکٹر عاصم کو بے قصور قراردیاہے۔