سرینگر(نیوز ڈیسک) بھارتی فوج کے ہاتھوں خاتون سمیت 2 کشمیریوں کی ہلاکت کیخلاف مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی 190احتجاجی مظاہروں کے درمیان سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپو ں میں متعدد افراد زخمی ہوگئے، ہڑتال کے باعث تمام کاروباری ادارے بند رہے ،سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے ،بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں 2 کشمیریوں کی شہادت کے خلاف چیئرمین آل پارٹیز حریت کانفرنس سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق اور یاسمین ملک کی کال پر مقبوضہ وادی میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی اس دو ران تمام کاروباری مراکز اور بازار بند رہے سڑکیں سنسان اور بازار ویران نظر آئے ، بھارتی حکومت نے احتجاج کے خوف سے کرفیو نافذ کر کے حریت رہنماؤں کو گھروں میں نظر بند کر دیا ہے۔ آسیہ اندرابی، ظفر اکبر بٹ سمیت دیگر حریت رہنماؤں کی جانب سے بھی ہڑتال کی حمایت پر سری نگر اور کپواڑا سمیت پورے مقبوضہ کشمیر میں تجارتی مراکز، اسکول اور کالجز بند رہے بھارتی حکومت کی جانب سے کرفیو کے باوجود سوپور اور پلوامہ کے اضلاع میں بھارتی فوج کے خلاف شدید احتجاج کیا کیا گیا واضح رہے کہ گزشتہ روز بھارتی فوج اور پولیس نے قابض بھارتی حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ کر کے خاتون سمیت 2 افراد کو شہید کر دیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
حکومت نے عام تعطیل کا اعلان کردیا
-
ملک میں سونا مزید مہنگا ہو گیا



















































