اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

شہبازشریف تحریک انصاف کے ممبر بن گئے،حیرت انگیزانکشاف

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)پاکستان تحر یک انصا ف الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہاہے کہ پی ٹی آئی الیکشن کمیشن کے نوٹس میں بار بار یہ بات آ رہی ہے کہ چند مشہور شخصیات جن میں شہباز شریف بھی شامل ہیں پی ٹی آئی کی الیکٹرونک رجسٹریشن سسٹم کے تحت ممبر بن گئے ہیں۔ترجمان نے کہاکہ پی ٹی آئی بڑی خوش ہے کہ اتنی بڑی ہستیاں تحریک انصاف کی ممبر زبننے جا رہی ہیں، ہمارا تو خیال تھاکہ شہبازشریف 2018 ء4 کے قریب پی ٹی آئی میں شامل ہوں گے مگر انہوں نے ابھی سے پی ٹی آئی کو جوائن کر لیا ہے۔تحریک انصاف کے ترجمان نے کہا کہ اس ضمن میں پہلے وضاحت کر چکے ہیں کہ ممبرشپ کی سہولت کے لئے پی ٹی آئی کا سسٹم نام اور سی این آئی سی نمبر ووٹ رجسٹرڈ کر لیتا ہے مگر الیکشن کمیشن آف پاکستان 8300 نمبر کو پی ٹی آئی کاسسٹم فوراً ممبر شپ حاصل کرنے والے کے کوائف بھیج کر تصدیق کرواتا ہے اگر تصدیق نہ ہو تو اس ممبر شپ کو بلاک کردیا جاتا ہے ، اس کیس میں اگر شہباز شریف کا سی این آئی سی نمبر درست ہے تو واقعی ہی ممبر بن گئے ہونگے، مگر اگرکسی نے شرارتاً یہ کیا ہے تو ان کا ووٹ بدقسمتی سے بلاک ہوگیا ہوگا اور جس صاحب نے کہ یہ شرارت کی ہوگی ان کا ٹیلی فون نمبرمزید ممبر شپ کے لئے استعمال نہیں ہو سکے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…