اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

نیب کے جاگنے پر کئی سیاستدانوں کی سیاست سو جائے گی، شیخ رشید احمد

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نیب کے جاگنے پر کئی سیاستدانوںکی سیاست سو جائے گی ، نواز حکومت نیب کی کارروائیوں میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے ، نیب کے خلاف نواز شریف اور آصف علی زرداری کا اتحاد ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کااظہار منگل کے روز وزیراعظم کے نیب کے متعلق بیان پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی حکومت پنجاب میں نیب اور رینجرز کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہے پنجاب کے کئی علاقوں میں رینجرز کی کارروائیاں شروع ہوچکی ہیں انہوں نے کہا کہ نیب پنجاب میں سو رہا ہے جب نیب پنجاب میں جاگ گیا تو کئی نامور سیاستدانوں کی سیاست سو جائے گی شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی اپنے ادارے کے متعلق بلاجواز باتوں سے ظاہر ہوتا ہے کہ سب چور نیب اور رینجرز کیخلاف اکٹھے ہوچکے ہیں نواز شریف اور آصف علی زرداری نیب کیخلاف ایک پیج پر اکٹھے ہوگئے ہیں نیب نے جب کارروائیاں شروع کی تو نواز شریف اور میٹروز بنانے والے گرفتار ہونگے کیونکہ نواز شریف کیخلاف نیب کے پاس تین کیس زیر سماعت ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…