اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

نیشنل ایکشن پلان پر ایک سو دس فیصد عمل ہو رہا ہے، رانا ثنا اللہ

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) صوبائی وزیر قانون و پارلیمانی امور رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب میں ایک سو دس فیصد عمل ہو رہا ہے ،اسمبلی قواعد و ضوابط کے مطابق اپوزیشن وزیر اعلیٰ پنجاب کو ایوان میں آنے پر مجبور نہیں کرسکتی ، اگر اپوزیشن کو وزیر اعلیٰ سے ملنے کا اتنا ہی شوق ہے تو میں ان کی تنہائی میں ملاقات کروا دیتا ہوں ،وہاں رازو نیاز کی باتیں کر لیں او رمیں بھی اس ملاقات میں موجود نہیں ہوں گا ،اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عام بحث کےلئے جمعرات کا وقت رکھا ہے اپوزیشن آئے اپنے تحفظات کا اظہار کرے میں انہیں ہر طرح سے مطمئن کروں گا ۔ پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ خان نے کہا کہ لاہور پنجاب کا صوبائی دارالحکومت ہے اور یہاں پورے صوبے سے لوگ آتے ہیں ۔ میٹرو پولٹین سٹی کےلئے میٹرو ٹرین منصوبہ نا گزیر ہے ۔ میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اور دوبارہ کہنا چاہتا ہوں کہ یہ منصوبہ مکمل ہونے کے بعد صرف لاہور نہیںپورے پنجاب کی بہتری ہو گی اور یہ اپوزیشن کی منفی سیاست کو تباہ اورنیست و نابود کرنے کا منصوبہ ثابت ہوگا۔ اپوزیشن نے اورنج لائن ٹرین منصوبے پر عام بحث کےلئے جمعرات کا وقت طے کیا لیکن اب کہہ رہے ہیں کہ وزیر اعلیٰ ایوان میں ہوں گے تو بات کریں گے۔ اسمبلی کے قواعد و ضوابط میں حکومت کوفیور ہے کہ اس کا موقف کوئی وزیر یا پارلیمانی سیکرٹری بھی بیان کر سکتا ہے اور اپوزیشن کسی کو مجبور نہیں کر سکتی کہ فلاں اس کا جواب دے گا ۔ اصل میں اپوزیشن بھاگنا چاہتی ہے ، جمعرات کو آئیں او راپنی بات کریں لیکن پھر ہمارا جواب بھی سن کر جائیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اورعمران خان جسے مک مکا کہتے ہیں ہم اس کو سیاسی انڈر سٹینڈنگ کہتے ہیں ۔ جمہوریت میں رواداری بہت اہم ہوتی ہے ، اپوزیشن اور حکومت میں انڈر سٹینڈنگ کے بعد معاملات اتفاق رائے سے آگے بڑھتے ہیں ۔ پی ٹی آئی کی سیاست میں مک مکا ہے ،کیا انہوں نے تنخواہوںکے معاملے میں ہم سے اتنا بڑا مک مکا نہیںکیا ۔ جب وزیر اعلیٰ کے حکم پر میں نے اپوزیشن سے بات کی تو انہوںنے فوری ہاں کہہ دی اور کہا کہ اس معاملے کو جلدی آگے بڑھایا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ایوان میں بحث ہو سکتی ہے لیکن سڑکوں پر نعروں اور احتجاج والا کام ایوان میں اچھا اقدام نہیں ۔ اپوزیشن کا کام صرف شور شرابہ اور غل غپاڑہ رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر پنجاب میں ایک سو دس فیصد عمل ہو رہا ہے ۔ مدارس کی رجسٹریشن او رجیو ٹیکنگ کی گئی ہے ۔ صوبائی حکومت کے ماتحت قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی طرح کا آپریشن کرنے کی استعداد رکھتے ہیں لیکن قانون کے مطابق صوبائی حکومت معاونت کےلئے فوج اور رینجر زکو بھی طلب کر سکتی ہے ۔ انہوں نے استنبول کے میئر کے استقبال کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے مہمان ہیں اور حکومت نے ان کے شایان شان استقبال کیا اپوزیشن کا اس حوالے سے احتجاج بلا جواز ہے ۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…