اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے سے متعلق درخواست پر وزیراعظم ہاوس سمیت دیگر اعلی حکام کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس نور الحق قریشی نے فوزیہ صدیقی کی امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور اہل خانہ سے ملاقات کرانے سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا تھا کہ وزیراعظم پاکستان امریکی صدر سے ملاقات کرکے عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے اقدامات کریں۔میڈیا رپورٹس کیمطابق عدالت نے درخواست پر وزیراعظم ہاوس، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کر لیا ہے اور ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکا میں اہل خانہ سے ملاقات کروائی جائے۔ درخواست میںیہ موقف بھی اپنایا گیا ہے کہ حکومت اہل خانہ کو ڈاکٹر عافیہ کی صحت کے بارے میں آگاہ کرے جس پر عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے