اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم کے ممبر قومی اسمبلی ریحان ہاشمی نے اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ریحان ہاشمی نے آج اپنا استعفیٰ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو پیش کیا جنہوں نے ان کااستعفیٰ قبول کرلیا۔ذرائع کے مطابق ریحان ہاشمی کا نام ڈپٹی مئیر کراچی کیلئے نامزد کیا گیا ہے جس کے باعث انہوں نے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا۔