اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیو زڈیسک)ملک کے بالائی علاقے بدستور شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔پہاڑی علاقوں میں سردی نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں ،برف باری کے بعد میدانی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔سردی بڑھنے کے ساتھ ساتھ جلانے کی لکڑی کی قیمت بھی بڑھتی جارہی ہے۔سوات سمیت مالاکنڈ ڈویڑن میں سخت سردی کا راج ہے،گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کے بالائی علاقوں نانگا پربت،نیاٹ ویلی،بابوسر ٹاپ اوربٹوگا ٹاپ میں وقفے وقفے سے ہلکی برف باری جاری ہے۔چلاس شہر میں گہرے بادل چھائے ہوئے ہیں۔سرد موسم کے باعث موسمی بیماریوں میں بھی اضافہ ہورہا ہےاورکوئلہ اور جلانے والی لکڑی اور گرم مشروبات کی مانگ میں بھی اضافہ ہوگیا ہے-گلیات میں حالیہ برف باری کے کئی دن گرزنے کے باوجود بھی متعدد رابطہ سڑکیں ابھی تک بند ہیں،جس سے مقامی آبادی کو سفری مشکلات کا سامنا ہے۔چمن پشین زیارت مسلم باغ خانوزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقے بدستور خشک اور سخت سرد موسم کی لپیٹ میں ہیں، سرد ہوائیں چلنے سے جگہ جگہ سڑکوں پر آگ جلائے ہاتھ تاپتے لوگ نظر بھی آتے ہیں۔ادھرسندھ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں بھی موسم ہلکا سرد ہوگیا ہے۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…