اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

کراچی‘ لالچی ملزم موبائل چھپانے کے چکر میں جان سے گیا

datetime 16  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک)کہتے ہیں کہ لالچ بری بلا ہے۔ ایسا ہی ہوا کراچی کے ایک لالچی ملزم کے ساتھ ! جو چھینے گئے موبائل فون چھپانے کے چکر جان سے گیا۔ کورنگی میں ورادات کے دوران فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد اسپتال کی بجائے گھر چلا گیا۔ زیادہ خون بہہ جانے سے موت واقع ہوگئی۔پولیس کے مطابق گذشتہ رات صدیق نامی ایک نوجوان کو شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جو طبی امداد کے دوران ہلاک ہوگیا۔ ایس ایس پی کورنگی تنویر اوڈھو کے مطابق پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ اسے کورنگی میں سنگر چورنگی پر گولی لگی تھی، پولیس نے جائے وقوعہ پر جاکر تفتیش کی تو عینی شاہدین نے ڈکیتی کے دوران کسی شہری کی جانب سے ملزم کو گولی مارنے کے واقعے کی تصدیق کی، شبہ ہونے پر پولیس ہلاک نوجوان کے گھر زمان ٹاون پہنچ گئی، گھر کی تلاشی لی گئی تو کافی تعداد میں موبائل فون برامد ہوئے۔جنگ رپورٹر افضل ندیم ڈوگر کے مطابق تفتیش کرنے پر ملزم کی بہن نے بیان دیا کہ زخمی ہونے پر بھائی نے اس کے حوالے کئے تھے۔پولیس کے مطابق برا?مد ہونے والے موبائل فون تھانے لاکر ا?ن کئے گئے تو ان کے مالکان کے فون آنا شروع ہوگئے۔ پولیس نے لٹنے والے افراد کو تھانے بلوا لیا اور کئی شہریوں نے لاش کو ڈکیتی کے ملزم کے طور پر شناخت کرلیا۔ایس ایس پی تنویر عالم اوڈھو کے مطابق ڈکیتی کے دوران شہری کی گولی سے زخمی ہونے سے ملزم نے اسٹریٹ کرائم کی کئی وارداتیں کیں۔ زخمی ہونے کے باوجود چھینے گئے موبائل فون اور دیگر سامان چھپانے کے لئے اپنے گھر چلا گیا تھا اور اپنی موٹر سائیکل بھی گھر پر کھڑی کرنے کے بعد ایمبولنس بلوا کر جناح اسپتال پہنچا، اسپتال پہنچنے تک زیادہ خون بہہ چکا تھا اور طبی امداد کے دوران وہ چل بسا۔



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…