اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ نے سانحہ اے پی ایس میں ملوث ملزمان کی اپیلوں پر سماعت 23 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ملزم علی رحمان،تاج محمد،قاری زبیر اور عمران کی جانب سے دائراپیلوں پر سماعت جسٹس شیخ عظمت سعید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نےکی۔اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان نے فوجی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی،ملزمان نے ہائیکورٹ میں بھی اپیل دائر کیں لیکن مسترد ہو گئیں۔عدالت نے اٹارنی جنرل سے کہا کہ آپ کو زیادہ وقت نہیں دے سکتے،آئندہ سماعت پر تمام ریکارڈ پیش کریں،کیس کی سماعت 23فروری تک ملتوی کردی گئی۔عدالت نے گزشتہ سماعت پر بھی جیک برانچ سے بھی ریکارڈ طلب کیا تھا۔