پشاور (نیوز ڈیسک ) محکمہ انسداد دہشت گردی نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا،کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے 3 اہم دہشت گردوں کو حراست میں لے لیا، ملزمان سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تین دہشت گرد دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ بیگ میں ڈال کر ضلع شانگلہ سے تورغر جارہے تھے کہ سی ٹی ڈی ہزارہ ڈویژن نے کارروائی کرتے ہوئے تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان کے قبضے سے بڑی مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا ،دھماکہ خیز مواد میں 6 کلو بارود ، 3 ڈیٹونیٹر ، 4 فٹ سینی فویز اور دستی بم شامل ہیں