اتوار‬‮ ، 10 اگست‬‮ 2025 

تاریخ میں پہلی بار آسکرایوارڈز کے لئے نامزد پاکستانی فلم کی وزیراعظم ہاؤس میں نمائش ہو گی

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آسکر ایوارڈز کے لئے نامزد پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے کی ’’اے گرل ان دا ریور؛ پرائس آف فارگیونیس‘‘ کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے آسکرایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے ملاقات کی۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات میں غیرت کے نام پر قتل جیسی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں اور یہ رسم ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ بھی نہیں۔ ہمارا دین خواتین کو سب سے پہلے حقوق دیتا ہے۔ لیکن ہمارے ملک میں اس طرح کے جرائم سنگین صورت اختیار کرچکے ہیں۔ حکومت غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے خاتمے کے لئے ہرممکن اقدامات کررہی ہے اور اس رسم کے حوالے سے قانون سازی بھی کی جارہی ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں کوہدایت بھی جاری کردی گئی ہیں، لیکن سول سوسائٹی اور عوام کا بھی فرض بنتا ہے کہ وہ سماجی برائیوں کے خاتمے کیلئے حکومت کا ساتھ دیں۔وزیر اعظم نواز شریف نے فلم ساز شرمین عبید چنائے کی کاوش کو سراہتے ہوئے غیرت کے نام پر قتل پر بننے والی آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد فلم کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…