اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان انٹر نیشنل ائیر لائنز کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے چیئر مین سہیل بلوچ کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیاہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سہیل بلوچ اور ڈپٹی کنونیئر ہدایت اللہ کو شو کاز نوٹس کا جواب نہ دینے پر فارغ کرنے کافیصلہ کیا گیاہے ۔واضح رہے کہ تین روز قبل جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سمیت 160افراد کوپی آئی اے انتظامیہ نے شوکاز نوٹس جاری کیے تھے 190 15ڈیلی ویجز ملازمین کو فارغ بھی کیا گیا تھا جن ملازمین کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے ہیں ان میں پی آئی اے کے پانچ پائلٹس بھی شامل تھے۔