اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے سانحہ کوٹلی اور اسلام آباد لوکل باڈیز آرڈیننس میں 120دن کی توسیع کی قرارداد پر شدید احتجاج کیا اور اسلام آباد لوکل باڈی آرڈیننس پر دھاندلی دھاندلی کے نعرے لگاتے ہوئے سپیکر پر بھی کڑی تنقید کی جس پر سپیکر نے کہا کہ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک ممبر کی بھی گڑ بڑ نہیں کی ، تحریک انصاف کا وطیرہ ہے کہ وہ مجھ پر الزام لگاتے ہیں ، نیب کے تربیتی افسران مہمانوں کی گیلری میں موجود ہیں انکی نگرانی میں رائے شماری ہوئی ہے، اپوزیشن نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کرائسز میں ہوتی ہے تو اپوزیشن کو کہتی ہے کہ ہمیں بچا لو۔ پیر کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے اعجاز جاکھرانی نے کہا کہ جب بھی حکومت کرائسز میں ہوتی ہے تو یہ ہمیں کہتے ہیںکہ ہمیں بچا لو ، ان کے وزیر نے ہمارے سامنے کہا تھا کہ ہم کرائسز میں ہیں بچا لو اور پھر کہا تھا کہ ہم کرائسز سے نکل کر آپ کو ہی کاٹیں گے اور بالکل ایسا ہی ہو رہا ہے ۔ سپیشل اسسٹنٹ کون ہوتا ہے کہ ایک منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ کرے سردار سکندر کو یہ کوئی حق نہیں پہنچتا کہ وہ پر امن لوگوں پر حملہ کریں ۔ وزیراعظم پاکستان اور وفاقی کابینہ کشمیر کی عوام سے معافی مانگیں اس موقع پر وزیر اطلاعات پرویزرشید نے کہاکہ آج وزیراعظم کے جلسے میں پھر کارکن آپس میں لڑے ہیں یہ سب ان کے رویے کی وجہ سے ہو رہا ہے سید خورشید شاہ نے کہا کہ اسلام آباد لوکل باڈیز آرڈیننس جو لایا گیا ہے مکمل طور پر غیر آئینی ہے ، یہ آرڈیننس 11 فروری کو ختم ہو چکا ہے اور یہ آج توسیع لے رہے ہیں اور آج الیکشن بھی ہو گیا ہے اسلام آباد کے میئر اور ڈپٹی میئر کا یہ الیکشن بھی غیر قانونی ہے ۔ تحریک انصاف کی ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا کہ الیکشن بھی آج غیر قانونی کروائے گئے ہیں اب آپ غیر قانونی کام کو آپ قانونی دے رہے ہیں ہم اس کو قبول نہیں کرینگے ۔سید آصف حسنین نے کہا کہ اسلام آباد کیلئے تین ڈپٹی میئرز کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہیں نیئر اکبر نے کہا کہ آرڈیننس کی کوئی آئینی اور قانونی حیثیت نہ ہے ۔ وفاقی وزیر زاہد حامد نے کہا کہ یہ آرڈیننس مزید ایکسٹینشن کیلئے بارہ فروری کے ایجنڈے پر فکس تھا تاہم اپوزیشن لیڈر کی درخواست پر ایجنڈا معطل کیا گیا تھا، ماضی میں بھی اس طرح کی ایکسٹینشن ہوتی رہی ہے۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا کہ اگر ماضی میں کچھ غلط ہوتا رہا ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم آج بھی غلط کریں، میرا پوائنٹ یہ ہے کہ آج الیکشن ہونے کے بعد یہ قانون سازی کررہے ہیں۔سید خورشید شاہ نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اداروں کی نجکاری کر کے قرضے اتارے جائینگے حالانکہ قرضے تو روز بروز بڑھ رہے ہیں اس حکومت کے دور میں فی کس قرضوں میں 22 ہزار اضافہ ہوا ہے، ملک کے اثاثوں کو بہتر کیا جائے نہ کہ پرائیوٹائز ۔جب ہماری حکومت تھی تو میاں صاحب نے پی آئی کو ٹھیک کرنے کا فارمولا پیش کیا کہ پی آئی اے کا نیویارک کا ہوٹل بیچ کر اس کو ٹھیک کیا جاسکتا ہے آپ نے الیکشن منشور میں وعدہ کیا تھا کہ ہم اداروں کو پہلے منافع بخش کرینگے پھر پرائیوٹائز کرینگے، آپ نے پی آئی میں مزید ایک ہزار لوگوں کو بھرتی کیا حالانکہ ہم پر الزام تھا کہ ہم نے زیادہ بھرتیاں کیں ہم نے لوگوں کو روزگار دیا اور روزگار دینا ہماری پالیسی ہے، خزانہ بھرنا ہماری پالیسی نہیں بلکہ لوگوں ک و خوشحال کرنا ہماری پالیسی ہے، پی آئی اے کے چھوٹے ملازمین کی تنخواہیں دس ہزار سے تیس ہزار ہیں اور ستر فیصد ملازمین چھوٹے ملازمین ہیں ، آپ دعوے تو اکنامی کی بہتری کے کرتے ہیں اور لوگوں پر گولی اور لاٹھی چلاتے ہیں، پی آئی اے کے 165 ملازمین کو شوکاز جاری کئے گئے یہ سارے ملازمین پیپلز یونٹی کے ہیں اگر دینے ہی ہیں تو سب کو دیں، احتجاج تو سب نے کیا ہے، پھر آپ اسی اور نوے کی دہائی کی سیاست کررہے ہیں کبھی کہتے ہیں کہ ان کی دم پر پاﺅں آئے تو چیختے ہیں پی آئی اے کی نجکاری سے پرہیز کریںشوکاز نوٹس فوری طور پر واپس لئے جائیں ، اجلاس ریگوزیشن کرنے کا بڑا مقصد یہ تھا کہ حکومت تیل کی قیمتوں میں کمی کا ریلیف عوام کو دے اور حکومت غریبوں کے خوابوں پر توجہ دے نہ کہ اپنے خوابوں پر توجہ دے ، 101 ارب روپے کا ایک اور ٹیکس حکومت لگانے جا رہی ہے تیل کی قیمتیں آج 25 ڈالر فی بیرل ہے ہمارے زمانے میں تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل ہوتی تھیں ، ہمیں کہا جاتا تھا کہ آپ پیٹرول پر 10 روپ جگا ٹیکس لے رہے ہیں ہماری حکومت کے دور میں اپوزیشن لیڈر کہتے تھے کہ تیل کی قیمتوں میں انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق عوام کو ریلیف دیا جائے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اپوزیشن میں کیا کہتی رہی اور حکومت میں آ کر کیا کہتی رہی عوام کو بے وقوف بنانے کا کوئی فائدہ نہیں ۔ یہاں بیان دیئے جاتے ہیں کہ ہمارے ہاں پیٹرول کی قیمتیں بھارت سے کم ہیں لیکن حقیقیت یہ ہے کہ انڈیا میں ڈیزل کی قیمتیں پاکستان سے کم ہیں ۔ آج حکومت کو پیٹرول 10 روپے جگا ٹیکس ملا کر 56 روپے لیٹر پڑتا ہے ڈیزل پر 64.50 فیصد سیلز ٹیکس ہے ہم نے سیلز ٹیکس 16 فیصد سے زیادہ وصول نہیں کیا ۔ ڈیزل تو غریب کسان استعمال کرتا ہے آپ نے لوگوں کو لوٹنے کا ایک اور طریقہ نکال لیا ہے ۔پیٹرولیم کی قیمتوں پر بات چیت کے دوران ایک بھی وزیر ایوان میں موجود نہیں ہے وزیراعظم نے تو شاید اس ایوان کو خدا خافظ کہہ دیا ہے وزراءکی عدم موجودگی میں میری تقریر کرنا ایوان کے ساتھ زیادتی ہے میں کس کو سناﺅں دیواروں کو سناﺅں جب تک کم از کم چار وزیر نہیں ہونگے میں تقریر نہیں کرونگا ۔ اس سے قبل اسلام آباد بلدیاتی آرڈیننس میں 120 دن کی توسیع کے موقع پر جب سپیکر نے رائے شماری کرائی تو اپوزیشن نے زور دار آواز میں نو نو کے نعرے لگائے جس پر سپیکر نے گنتی کا حکم دیا تو اس پر اپوزیشن ارکان نے دھاندلی دھاندلی کے نعرے لگائے اور مطالبہ کیا کہ ہال کے دروازے بند کر دیئے جائیں اور موجودہ ارکان کی گنتی کی جائے اس دوران ڈپٹی سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی اور وفاقی وزیر سردار یوسف بھی ایوان میں آئے تو اپوزیشن ارکان نے کہا کہ انہیں گنتی میں شامل نہیں کیا جائے ۔ دھاندلی دھاندلی کے نعر لگانا شروع کر دیئے تاہم گنتی کے بعد سپیکر نے اعلان کیا کہ ایوان میں حکومت کے 75 اور اپوزیشن کے 69 ارکان موجود ہیں لہذا قرارداد منظور کی جاتی ہے اس پر اپوزیشن ارکان نے دھاندلی دھاندلی کے نعرے لگاتے ہوئے سپیکر پر تنقید کی تو سپیکر نے کہا کہ میں خدا کو حاضر ناظر جان کر کہتا ہوں کہ میں نے ایک بھی ممبر کی گڑ بڑ نہیں کی ۔ تحریک انصاف کا وطیرہ ہے کہ وہ الزام لگاتی ہے نیب کے ٹرینی آفیسر گیلری میں موجود ہیں اور قومی احتساب بیورو کے افسران کی نگرانی میں یہ گنتی کا عمل مکمل ہوا ہے ۔
ایاز صادق نے قسم اٹھالی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پٹرول 14 روپے فی لٹر سستا؟ عوام کےلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اچھی زندگی
-
بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا
-
امریکا کی نئی سفری پابندیاں،پاکستان اورنج لسٹ میں شامل
-
عید الفطر،سرکاری ملازمین کو تنخوا ہ اور پنشن کس تاریخ کو ادا کی جائیگی؟ ،نوٹیفکیشن ...
-
عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ
-
پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
-
وفاقی حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار
-
جنگ بندی ، پیوٹن کی شرائط سامنے آگئیں
-
طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا استاد گرفتار، 91 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پٹرول 14 روپے فی لٹر سستا؟ عوام کےلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
اچھی زندگی
-
بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا
-
امریکا کی نئی سفری پابندیاں،پاکستان اورنج لسٹ میں شامل
-
عید الفطر،سرکاری ملازمین کو تنخوا ہ اور پنشن کس تاریخ کو ادا کی جائیگی؟ ،نوٹیفکیشن جاری
-
عامر جمال کو سیاسی نعرے والا ہیٹ پہننے پر لاکھوں روپے جرمانہ
-
پاسپورٹ بنوانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
-
وفاقی حکومت کا پٹرولیم منصوعات کی قیمتوں بارے بڑا فیصلہ
-
ہوٹل سے بیوی کی برہنہ لاش برآمد، شوہر فرار
-
جنگ بندی ، پیوٹن کی شرائط سامنے آگئیں
-
طالبات کی نازیبا ویڈیوز بناکر بلیک میل کرنیوالا استاد گرفتار، 91 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد
-
لاہور میں نامور گلوکارہ نصیبو لال پر شوہر کا مبینہ تشدد، اینٹ اٹھا کر چہرے پر ماردی
-
امریکی پابندیاں،پاکستان میں ایک ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا اضافہ