اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نوشہرہ افغان مہاجر سات سال تک پولیس کانسٹبل کی فرائض سرانجام کرتارہا،حساس ادارے کی نشان دہی پرگرفتار۔تفصیلات کے مطابق نوشہرہ پولیس نے انکوائری کے بعد افغان شہریت ثابت ہونے پر پولیس کانسٹبل اور سول جج/ جوڈیشل مجریٹ نوشہرہ کے نائب کورٹ کانسٹیبل افضل خان کو نوکری سے برخاست کرنے کے بعد مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا۔ذارئع کے مطابق حساس ادارے کو اطلاع ملی کہ ایک افغان شہری جس نے نادرا سے جعلی شناختی کارڈ بنوا رکھا ہے پولیس کانسٹیبل کے فرائض انجام دے رہا ہے اور اس کی شہریت پاکستانی نہیں افغانی ہے۔ ملزم نے جعلسازی کر کے قومی شناختی کارڈ بنوایا اور بطور کانسٹیبل 2009کو ایف آر پی میں بھرتی ہوا۔ ڈی پی او نوشہرہ کو حساس ادارے کی خفیہ رپورٹ موصول ہونے کے بعدڈی پی اونے SDPO کو انکورئری آفیسرمقرر کیا۔ جس کے بعد افغان شہریت کے حامل جعل ساز ملزم کانسٹبل افضل کو گرفتارکرلیاگیااور تحقیقات شروع کر دیں۔