پیر‬‮ ، 09 مارچ‬‮ 2026 

ڈاکٹر عمر سیف کا نام اسلامی ممالک کی 500 انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل

datetime 15  فروری‬‮  2016 |

لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب آئی ٹی بورڈ کے چیئرمین اور آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے وائس چانسلر ڈاکٹر عمر سیف(ستارہ امتیاز) کا نام اسلامی ممالک کی 500 انتہائی بااثر شخصیات کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر عطا ءالرحمن کے بعد وہ پاکستان کے پہلے کمپیوٹر سائنسدان ہیں جنہیں یہ اعزاز ملا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رائل اسلامک سٹریٹجک سٹڈیز سنٹراردن کے شائع ہونے والے جریدہ 169148The 500 Most Influential Muslims147 نے اپنے 2016کے شمارے میں دنیا بھر کے500 بااثرترین مسلمانوں کی فہرست شائع کی ہے جس میں ڈاکٹر عمر سیف کا نام بھی شامل ہے۔ جریدے نے انکا نام شامل کرنے کی وجوہات بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ 169148 ڈاکٹر عمر سیف ایک اعزاز یافتہ سائنسدان، انٹر پریونر،موجد اور ٹیکنالوجی کی نامور شخصیت ہیں جنہوں نے کیمبرج یونیورسٹی سے تعلیم حاصل کی جہاں وہ 5ارب روپے مالیت کے منصوبہ 148آکسیجن ایٹ ایم آئی ٹی147 کی کور کمیٹی کے رکن بھی تھے۔وہ آئی ٹی یونیورسٹی لاہور کے بانی وائس چانسلر ہیں جہاں انہوں نے پاکستان کے پہلے سٹارٹ اپ انکیو بیٹر 169146سیف سنٹر آف اِنوویشن145 کی بنیاد رکھی۔ پاکستان میں ٹیکنالوجی ایکو سسٹم کے قیام کے پیچھے ڈاکٹر عمر سیف کا اہم ترین کردار ہے۔ایم آئی ٹی ٹیک ریویو نے 2011ءمیں ڈاکٹر عمر سیف کو دنیا کے 35بہترین کمپیوٹر سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کیا جبکہ ورلڈ اکنامک فورم نے انہیں 2010ءمیں146ینگ گلوبل لیڈر147 کا خطاب دیا۔147 ڈاکٹر عمر سیف نے اس عالمی اعزاز کو اللہ تعالیٰ کی خاص نصرت اور والدین کی دعاﺅں کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کامیابی کا سہرا وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کے سر بھی جاتا ہے کیونکہ انہوں نے پنجاب میں ای۔گورننس کو رائج کرنے کے لئے ہر ممکن تعاون کیا اور ہر مرحلے پر میری مدد کی۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ ہماری محنت اور کارکردگی کو عالمی سطح پر پذیرائی مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ہم نہ صرف عام آدمی کے روزمرہ مسائل حل کر سکتے ہیں بلکہ پاکستان کو صحیح معنوں میں ترقی کی شاہراہ پر گامزن بھی کر سکتے ہیں۔یاد رہے کہ حکومتِ پاکستان نے ڈاکٹر عمر سیف کی خدمات کے اعتراف میں انہیں گذشتہ سال قومی سول ایوارڈ148ستارہءامتیاز 147 عطا کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اینڈ آف مسلم ورلڈ


ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…