اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سابق سینئر سفارتکار اور ممتاز ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر بی اے ملک نے تحریک انصاف کے مرکزی سےکرٹری اطلاعات نعیم الحق سے اسلام آباد میں ملاقات کی اور تحریک انصاف میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامےے کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف ملک میں صحت مند تبدیلی کے ایجنڈے پر گامزن ہے وہ تحریک انصاف کے منشور کی مکمل حمایت کرتے ہوئے قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے ایک احسن اقدام قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف ملک میں تعلیم یافتہ اور متوسط طبقے کی نمائندہ جماعت ہے ۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں ملک میں اسلامی فلاحی ریاست کے قیام کی منزل ضرورحاصل کریں گے اور نئے پاکستان کی تعمیر کا اےجنڈا مکمل کرینگے۔