لاہور(نیوز ڈیسک)چوہے نے نجی ائیر لائنز کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز منسوخ کر ادی ۔ بتایا گیا ہے کہ نجی ائیرلائنز کی پرواز ائیر بس407نے 180مسافروںکو لے کرلاہور سے کراچی روانہ ہونا تھا لیکن انسپکشن کے دوران معلوم ہوا کہ چوہے نے طیارے میں گھس کر اس کی تاریں کتر ڈالی ہیں جس کے باعث پائلٹ نے پرواز لیجانے سے انکار کر دیا اور اسے منسوخ کردیا گیا ۔ پرواز منسوخ ہونے سے مسافروںکو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔