ریاض(نیوز ڈیسک) آئندہ کوئی پاکستانی خاتون سے شادی نہ کرے، سعودی حکومت نے پابندی لگادی، سعودی شہری ناصرف پاکستان بلکہ تین اور ممالک کی خواتین سے بھی شادی نہیں کرسکیں گے۔ یہ بات ڈائریکٹر مکہ مکرمہ پولیس، میجر جنرل عساف القرشی نے بتائی انہوں نے کہا کہ پاکستان سمیت 4 ممالک کی خواتین سے سعودی شہری شادی نہیں کر سکتے۔ جن میں افریقی ملک چاڈ، بنگلہ دیش اور برما شامل ہے۔ڈائریکٹر پولیس مکہ مکرمہ نے بتایا کہ مراکشی خواتین سے شادی کے خواہشمند سعودی افراد کو پولیس ریکارڈ اور اپنی بیوی کا اجازت نامہ پیش کرنا ہوگا۔