بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

کس کا احتساب اور کیسا احتساب؟اہم ترین اتحادی نے بھی بڑا سوال اُٹھادیا

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ قوم کو اصل خطرہ اقتدار میں بیٹھی ہوئی داعش سے ہے جس کی وجہ سے غریب کا بری طرح استحصال ہورہاہے اور اس کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا جارہاہے ،خیبرپختونخوا کی حکومت کو احتساب کمیشن کے حوالے سے اپنی پوزیشن کلیئر کرنی چاہیے ،الزام لگانے سے کوئی کرپٹ نہیں بنتا ، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ وہ ہر قسم کے احتساب کے لیے تیار ہیں،حکمرانوں او رپٹواریوں کو آئین میں درج اپنے حقوق سے متعلق شقوں کا تو علم ہے لیکن آئین میں درج عوام کے حقوق،سہولتوں اور ریلیف سے متعلق شقوں بارے معلوم نہیں، قوم پاکستان کو کرپشن سے پاک خوشحال ملک دیکھنا چاہتی ہے ،مارچ میں کرپشن فری پاکستان کی تحریک کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا،عوام عزت کی دال روٹی ،کپڑا اور چھت چاہتے ہیں ،حکومتیں آتی جاتی رہتی ہیں مگر غریب کے چہرے پر رونق دیکھنے میں نہیں آتی ۔ان خیالات کا اظہا را نہوں نے لاہور میں ٹاﺅن شپ مین مارکیٹ کے دورہ کے دوران تاجروں سے ملاقاتوں کے موقع پر بات چیت اور بعد ازاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکراللہ مجاہد ،چوہدری شوکت اور تاجر رہنماوسیم اسلم قریشی بھی موجود تھے ۔سراج الحق نے کہا کہ عوام چاہتے ہیں کہ ان کو تعلیم صحت اور روز گار کی جائز سہولتوں کے لئے کسی کی سفارش یا رشوت دینے کی ضرورت نہ پڑے ۔ کرپشن اور بدیانتی کی وجہ سے بازار سے خالص ادویات کا ملنا بھی مشکل ہے ۔ملک میں اسی لاکھ نوجوان بے روز گار ہیں جن میں سے 60فیصد خط غربت سے نیچے زندگی گزاررہے ہیں ،حکومت بتائے کہ ان نوجوانوں کو روز گار دینے کیلئے حکومت نے کیا پالیسی بنائی ہے ۔امراءکے نااہل بیٹے سرکاری محکموں میں اعلیٰ عہدوں پر براجمان جبکہ غریب کا اعلیٰ تعلیم یافتہ بیٹا میرٹ کے قتل عام کی وجہ سے ریڑھی لگانے پر مجبورہے۔ظلم و جبر اور کرپشن کے اس نظام کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کی ضرورت ہے ۔سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ وزیر اعظم سے پٹواری تک آئین میں درج اپنے لئے سہولیات کی دفعات پر تو فوری عمل کرتے ہیں لیکن آئین کی جن دفعات میں عوام کے حقوق کی بات ہوتی ہے اسے نظر انداز کردیا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکمران عوام کو داعش سے ڈرا رہے ہیں مگر خود عوام کو جان و مال کا تحفظ دینے کیلئے تیار نہیں اور اپنی حفاظت کے لیے بڑے بڑے سکیورٹی فلیٹ رکھے ہوئے ہیں ۔اصل خطرہ اقتدار کے ایوانوںاور دفاتر میں بیٹھی داعش سے ہے جس کی وجہ سے غریب ایڑیاں رگڑ رگڑ کر مررہے ہیں۔سب سے بڑی دہشت گردی ہے یہ کہ ملک میں دوائی مہنگی اور موت سستی ہے ۔عام آدمی سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا گیا ہے ۔ حکمران سکولوں کے معصوم بچوں کا تحفظ کرنے کی بجائے انہیں اپنی حفاظت خود کرنے کے مشورے دے ر ہے ہیں ۔سراج الحق نے کہا کہ احتساب میں پسند اور ناپسند کا مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ،کرپشن غریب نہیں ہمیشہ صاحب اقتدار اور بااثر لوگ کرتے ہیں ،لیکن احتساب کے ادارے مچھلیوں کو پکڑلیتے ہیں اور مگر مچھوں کو چھوڑ دیتے ہیں اس لئے قوم چاہتی ہے کہ ایک کڑا اور بے رحم احتساب ہو جس میں آج تک پاکستان کا خون چوسنے والی جونکوں کو پکڑ ا جائے ۔انہوں نے کہا کہ قوم کی امانتوں کو ہڑپ کرنے والوں کی جگہ اقتدار کے ایوان نہیں اڈیالہ جیل ہے اور جب تک ایسے لٹیروں اور ڈاکوﺅں کو پکڑ کر سلاخوں کے پیچھے بند نہیں کیا جاتا ملک سے کرپشن کا بازار ختم نہیں ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ہم مارچ میں کرپشن کے خلاف بہت بڑی تحریک کا آغاز کررہے ہیں ۔ہم ملک کے ہر طبقہ زندگی سے اپیل کرتے ہیں کہ کرپشن کے خلاف تحریک میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں، یہ پاکستان کو بچانے کی تحریک ہے ،اس تحریک کے مقاصد سیاسی نہیں بلکہ قومی ہیں اور جس طرح تحریک پاکستان میں برصغیر کے مسلمانوں نے عظیم الشان قربانیاں دی تھیں اور اپنے لئے ایک علیحدہ اسلامی مملکت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تھے اسی طرح آج اس پاکستان کو بچانے کیلئے تحریک کی ضرورت ہے ۔اس سلسلہ میں 23فروری کو لاہور میں کرپشن فری پاکستان کی تحریک کے خدو خال عوام کے سامنے رکھوں گا ۔انہوں نے کہا کہ اگر لوٹی گئی قومی دولت ملکی بنکوں میں آ جائے تو ہمیں کسی بیرونی قرضے کی ضرورت نہ رہے اور پاکستان حقیقی معنوں میںایک خوشحال اورآزاد ملک بن جائے ۔انہوں نے کہا کہ آج پاکستا ن کا بچہ بچہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا مقروض ہے اور نااہل حکمرانوں نے قوم کے ہاتھوں میں غلامی کی ہتھکڑیا ں اور پاﺅں میں زنجیریں ڈال دی ہیں ۔ کرپٹ اور بدیانت لوگوں سے آزادی کے لئے قوم کو ایک بڑی تحریک کیلئے اٹھنا چاہئے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بابا جی سرکار کا بیٹا


حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…