اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں تاریخ میں میٹروپولیٹن کارپوریشن کے پہلے میئراور ڈپٹی میئرکے انتخاب ،مسلم لیگ ن نے میدان مارلیاشیخ انصر اسلام آباد کے پہلے میئرجبکہ چوہدری رفعت ،اعظم خان اور ذیشان شاہ ڈپٹی میئرمنتخب ہوگئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پہلے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب میں کامیابی پرمسلم لیگ ن کے کارکنان کاجشن اورڈھول کی تھاپ پر رقص ۔ میئر کیلئے مسلم لیگ ن کے امیدوارشیخ انصر نے 49ووٹس حاصل جبکہ ان حریف امیدوار تحریک انصاف کے امیدوار راجہ خرم نوازنے 26ووٹس حاصل کئے۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پیرکومیئر اور ڈپٹی میئر کے چناؤ کے لئے خفیہ رائے شماری کرائی گئی جس میں 77 منتخب ممبران نے حصہ لیناتھاتاہم جس میں سے 75ارکان نے رائے شماری میں حصہ لیاجبکہ دوارکان ووٹ نہ ڈال سکے ان ارکان میں یونین کونسل نمبر23کے عقیل خٹک اوریونین کونسل 32کے جمیل کھوکر شامل ہیں ذرائع کاکہناہے کہ ایک رکن بیرون ملک ہونے جبکہ دوسرے کے پاس قومی شناختی کارڈنہیں تھاجس کی وجہ سے وہ اپناووٹ کاسٹ نہ کرسکے اسلام آباد کے جناح کنونشن سینٹر میں پولنگ کا عمل صبح 9 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلاتعطل جاری رہا غیر سرکاری اور غیر حتمی نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے پینل نے کلین سویپ کرتے ہوئے شہر اقتدار پر قبضہ جمالیاہے