لاہور(نیوز ڈیسک ) پنجاب حکومت نے ہسپتالوں میں ٹیچنگ سٹاف کی کمی کو پورا کرنے کےلئے ریٹائرمنٹ کے بعد تین سال کے کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ چار اضلاع ڈی جی خان ، ساہیوال ، سیالکوٹ اور گوجرانوالہ کے میڈیکل کالجوں کے ٹیچنگ سٹاف کو ریٹائرمنٹ کے بعد تین سال کا کنٹریکٹ دیا جائے گا ۔وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے صحت خواجہ سلمان رفیق کے مطابق اسسٹنٹ پروفیسر سے پروفیسر تک ڈاکٹروں کی کمی کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا ہے ۔