اتوار‬‮ ، 05 اکتوبر‬‮ 2025 

ریلوے میں سفارش اور دباﺅ کلچر کا خاتمہ کر دیا،خواجہ سعد رفیق

datetime 15  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیو زڈیسک) پاکستان ریلوے پولیس حالیہ بھرتیاں صرف میرٹ پر کی گئی ہیں۔ ریلوے سے سفارش اور دباﺅ کا کلچر مکمل طور پر ختم کردیا ہے ۔ وزیراعظم پاکستان نے بھی ریلوے کے معاملات میں مداخلت نہیں کی۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی ویر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے گذشتہ روز ریلوے ہیڈکوارٹرز میں پولیس افسران سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریل گاڑیوں میں مسافروں کی جان و مال کی حفاظت کے علاوہ ریلوے املاک کی حفاظت کی ذمہ داری ریلوے پولیس پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں نے پولیس افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے سے سفارش اور دباﺅ کے کلچر کامکمل خاتمہ کردیا گیا ہے۔ پولیس افسران و اہلکاران اپنے فرائض مبنی کی ادائیگی میں کسی سفارش یا کسی قسم کے دباﺅ کوخاطر میں نہ لائیں ۔ اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں احسن طریقہ سے پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ ریلوے پولیس کی بھرتیاں شفاف طریقہ سے صرف میرٹ کی بنیاد پر کی ہے اس سلسلہ میں کسی کو شک و شبہ میں نہیں رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پولیس کی ضروریات پوری کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں دہشتگردی تمام اداروں اور عوام کے لئے سب سے بڑا چیلنج ہے۔ دہشتگردی کے خاتمے کے لئے افسران و اہلکاران اپنی آنکھیں کھلی رکھیں۔ انہوں نے پولیس افسران و اہلکاران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ گاڑیوں میں سفر کرنے والے مسافروں اور ان کے سازو سامان کے ساتھ ان کی جان کی حفاظت پولیس ملازمین کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس افسران و اہلکاران پاکستان ریلوے کی املاک کی حفاظت کی بھی ذمہ دار ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں ریلوے پولیس افسران کی قیادت پر پورا بھروسہ ہے اور ریلوے پولیس ملازمین کی قابلیت اور حوصلے بھی قابل ستائش ہے ۔ ڈائریکٹر جنرل پبلک ریلشر ریلوے نے بتایا کہ کوریج کے لئے صرف سرکاری میڈیا کو بلایا گیا ہے



کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…