کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ ہائیکورٹ نے 5لاپتہ افراد کی بازیابی کے متعلق پولیس اقدامات پرعدم اعتما د کااظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ اورآئی جی سندھ کو7مارچ کے لیے نوٹس جاری کردیئے تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمدعلی شیخ پرمشتمل 2رکنی بینچ نے کراچی سے 5لاپتہ ہونے والے درجنوںافراد کی بازیابی کے متعلق دائردرخواستوںپرپولیس کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات پرعدم اعتما د کااظہار کرتے ہوئے ڈی جی رینجرز سندھ اورانسپکٹر جنرل سندھ پولیس کو7مارچ تک نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا ہے کہ وہ عدالت میں پیش ہوکرلاپتہ افراد کے متعلق مکمل معلومات سے عدالت کوآگاہ کریں۔عدالت نے اپنے حکم میں یہ بھی کہا ہے کہ شہری جس تھانے کی حدود سے بھی 5لاپتہ ہوئے ہیں اسی تھانے کی حدود میں ان کے لاپتہ ہونے کامقدمہ درج کیاجائے۔