اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کل کے مشکل دور میں غریب کیلئے ایک وقت کا کھانا کھانا بھی جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔مہنگائی ،غربت کے باعث پاکستان بھرمیں کہیں فلاحی تنظیمیں دستر خوان کاانتظام کرتی ہیںجہاں بھوک کاشکار افراد کھانا کھاتے ہیں ۔اس کی بہترین مثال بحریہ ٹاﺅن کا دستر خوان ہے جس کی ملک بھر میں شاخیں ہیں ۔اسی سلسلے کو جاری رکھتے ہوئے کراچی میں بھی ایک تنظیم(نام ظاہر نہیں کیا جارہا)غریبوں کیلئے کھانے کا اہتمام کرتی ہے لیکن اس کے چارجز صرف 3روپے وصول کئے جاتے ہیں ۔تنظیم کے مطابق انہیں ملک اور بیرون ملک سے چندہ ملتا ہے جس کی وجہ سے وہ یہ کام سرانجام دے رہے ہیں۔اہل علاقہ کے مطابق ان کا کھانا زبردست ہوتا ہے اور وہ اسے اپنے گھر بھی لے جاتے ہیں۔