اسلام آباد (نیوز ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں منشا سمیت خاندان کے چار افراد کو نوٹس جاری کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں منشا کیس کی سماعت جسٹس شوکت عزیز اور جسٹس محسن اختر پر مبنی بنچ نے کی۔وکیل شعیب رزاق نے بتایا کہ میاں منشا نے 70ملین پاﺅنڈ سے لندن میں ہوٹل بنایا ،پیشے منتقل ہونے کے حوالے سے سینٹ کمیٹی نے سیٹیٹ بینک کو خط لکھا تھا۔انہوں نے مزید بتایا کہ سٹیٹ بینک نے سینٹ کمیٹی کو بتایا کہ ہمارے پاس کوئی تصدیق نہیں جبکہ ضابطے کے مطابق 5ملین کی بیرون ملک منتقلی کی اجازت ضروری ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے میاں منشا ،عمر منشا ، حسن منشا اور ریمل رضا منشا سے جواب طلب کر لیا ہے جبکہ نیب ،ایف بی آر اور ایف آئی اے سے جواب طلب کیا گیا ہے۔