اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت نے وفاقی دارالحکومت میں سگریٹ کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کردی نجی ٹی وی کے مطابق حکومت کی طرف سے بغیر لائسنس سگریٹ کی فروخت پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ امپورٹڈ سگریٹ کسی صورت فروخت نہیں ہوگی۔ ضلعی انتظامیہ 1700 سے زائد دکانوں کو لائسنس جاری کرے گی اور ابتدائی طور پر 50 سے زائد دکانداروں کو لائسنس جاری کردیے گئے ہیں۔ سگریٹ کی فروخت کی لائسنس فیس 2 ہزار سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کردی گئی ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں دکاندار کو 50 ہزار وپے جرمانہ اور 3 دن قید کی سزا ہوگی۔